صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا جنوبی وزیرستان کا ایک روزہ دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمدخان وزیر نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہکیا کیا. دورے کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو ڈی سی آفس میں Adp 2019/2020 پر بریفنگ دی گئی جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ھیڈ بھی موجود تھے.

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا عمران خان کی ویژن اور سی ایم محمود خان کی ھدایت پر دورہ کر رہا ھوں اور بہت جلد قبائلی عوام کی مشاورت سے ترقیاتی کام شروع کریں گے.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور مختص شدہ فنڈ کو شفاف طریقے سے خرچ کئے جائینگے ماضی کی طرز پر کوئی رقم کی بندر بانٹ نہیں ھوگا اور سرکاری کارندے خدا کو حاضر ونظر جان کر جنگ زدہ قبائلی عوام کی محرومیاں ختم کریں.

کھلی کھچری سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا احمدزئی وزیر قبائل کی مشکلات سے وزیر اعلی کو رپورٹ پیش کر چکا ہون جس کے بدلت کچھ کام کا موقع پر بعض احکامات صادر کر دیئے…

انہوں نے کہا کہ احمدزئی وزیر متاثرین کو پورا معاوضہ دیا جائیگا اور مرجر کے بعد اے ڈی ایف کے کلاس فور ملا زمین مختلف محکموں کھپا دیا جائیگا.

انھوں نے اعلان کیا کہ وانا میں ٹرانسپورٹ افس کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا وزیر اور دوتانی قبائل کے درمیان جاری زمینی تنازعہ کے حل کے لیے کمشنر ڈیرہ بات کرونگا.

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا اور ڈی ایچ کیو ھسپتال کے دورے کے دوران صحت انصاف کارڈ کے تقسیم کو تسلی بخش قرار دیا.

یاد رہے کہ وانا پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سابقہ فاٹا کی اضلاع کو فوجی کے ساتھ ملکر ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائیگا.