جنوبی وزیرستان میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا محکمہ جنگلات کے سیکرٹری شاہداللہ نے جنوبی وزیرستان کا تفصیلی دورہ کیا. دورے کے دوران محکمہ جنگلات کے دفتر میں پودا لگا کر جنوبی وزیرستان میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کے سیکرٹری شاہداللہ کے ساتھ چیف کنزرویٹر علی گوھر، کنزرویٹر فرحت اللہ خان اور ڈی ایف او سلیم مروت بھی ہمراہ موجود تھے ۔

واضح رہے کہ 10 بلین ایفارسٹیشن منصوبہ میں ایک ارب پودے لگانے کی ہدف کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔

محکمہ جنگلات کے سیکرٹری نے جنوبی وزیرستان میں لگائے گئے نرسریوں کا معائنہ کیا۔

محکمہ جنگلات کے سیکرٹری شاہداللہ نے وانا ایگری پارک کے دورے کے بعد پاک افغان سرحد پر واقع زیندہ ور پہاڑی سلسلہ کا وزٹ کیا بے دریغ کٹائی پر برھمی کا اظہارکیا اور تمام داخلی وخارجی راستوں پر لکڑی کی سپلائی روکنے کے لیے فارسٹ چیک پوسٹ کے قیام کے احکامات جاری کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا آمیر نواز کے دفتر میں احمد زئی وزیر قبائل کے مشران سے جرگہ کیا۔

احمدزئی وزیر مشران نے چار لاکھ کنال زمین پودے لگانے کی غرض سے محکمہ جنگلات وانا کے حوالے کیا اور صوبہ میں ایک ارب پودے لگانے کی ہدف کے حصول میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہداللہ نے کہا کہ محکمہ جنگلات علاقہ میں 900 سے زیادہ آفراد کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ جس سے علاقہ میں خوشی اور ترقی آئیگی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سکیرٹری نے کہا کہ صوبہ میں ایک ارب پودے لگانے کی ہدف میں سے پچاس فیصد حصہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے ہے جسمیں زیادہ حصہ جنوبی وزیرستان کا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے حکومت محکمہ جنگلات وانا کو چالیس واٹر ٹینکروں کے ساتھ ساتھ بیس منی ٹرک بھی فراہم کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری فارسٹ کا نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کا یہ پہلا دورہ تھا۔