ضلع جنوبی وزیرستان کے نادرہ آفس کے خلاف احتجاج

ضلع جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا نادرہ آفس میں شناختی کارڈز بنوانے کیلئے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کا مظاہر کیا گیا. مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ضلع بھر کے مختلف دور دراز علاقوں سے آکر یہاں پر تذلیل و خوار ہورہے ہیں کیونکہ لوگوں کے بیٹھنے کا کوئی انتظام موجود نہیں، نہ پینے کا پنی ہے، نہ پٹھنے کی جگہ اور نہ باتھ روم ہے جس سے حاجت پورے کیا جاے. مظاہرین کا کہا تھا کہ کوئی قانون باقاعدہ نہیں،جس کی سفارش ہو اس کا کام فٹافٹ ہوجاتا ہے،جبکہ دوردراز سے آئے ہوئے عام لوگ کئی دن انتظار کرکے ذلیل و خوار ہورہے ہیں.