ڈی آئی خان میں پی ٹی ایم کے 26 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، 4 گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔ جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور اس ریلی کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

ڈی آئی خان انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں جلسے جلوسوں کے انعقاد پر ضابطہ فوجداری دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندی کے باوجود پی ٹی ایم کی جانب سے جلسہ کے سلسلے میں انڈس ہائی وے پر چودھوان موڑ کے مقام پر غیر قانونی ریلی نکالی گئی اور اس ریلی میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

پروآ پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی ایم کے سمیع اللہ، شعیب، ضیاءالرحمن اور عرفان سمیت 26 کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔