جنوبی وزیرستان سے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب

پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن کے نو منتخب کابینہ کا کوہاٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ساوتھ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کا ڈسٹرکٹ وزیرستان سے نو منتخب کابینہ نے بھی بھی پاکستان تحریک انصاف اور ملک پاکستان کی آئین اور وافادری کا حلف لیا ۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کے صدر افسرخان محسود نے پی ٹی آئی کے نو منتخب ساتھ ریجن کے تمام کابینہ اراکین کو مبارکباد دیے ہوے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے سے ذیادہ منظم اور مضبوط ہوگئی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے ذیادہ مخصلص محنت کش اور پارٹی کے ساتھ وفادار لوگ کابینہ میں شامل ہوکر ملک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے وفاداری کا حلف لیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جنوبی وزیرستان سے نو منتخب کابینہ مستقبل میں ایک مثالی کابینہ بن کر سامنے آئے گی پارٹی کو وزیرستان میں فعال اور منظم بنانے کے لیے دن رات محنت کریگی ۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سے نو منتخب کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کا ممبر قومی اسمبلی اور ڈیڈک چیرمین نصیر اللہ خان وزیر بھی شامل ہے جس ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے ۔