پاکستان آکرخوشی محسوس ہورہی ہے: ڈیرن سیمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیزکے ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی آمد پر ویست انڈیز کے ڈیرن سیمی کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر کو ان کے مداحوں نے گھیرلیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میں واپس پاکستان آگیا اور یہاں آکرخوشی محسوس ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے پانچویں سیزن کے لیے اپنی کٹ اور ترانے کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے۔ پشاور زلمی کے شعبہ میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور زلمی نے ٹیم کی کٹ کے ساتھ ساتھ ترانے کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس پر مداحوں کے جوش و خروش بھی اضافہ ہوا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر مداحوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ ‘پی ایس ایل فائیو’ کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنی گئی اور یہ ترانہ پی ایس ایل فائیو میں مداحوں کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 واں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور تمام میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔