اورکزئی، شادی کی تقریب کے دوران برآمدے کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق 47 زخمی

قبائلی ضلع اورکزئی میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ لیڑی فیروز خیل نامی علاقے میں یاقوت اللہ نامی شخص کے گھر اس وقت پیش آیا جب وہاں شادی میں شرکت کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد آئی ہوئی تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ میں خواتی اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 47 اففراد زخمی ہوئے ہیں، حادثہ گھر کے برآمدے کی چھت گرنے کے باعث پیش آیا ہے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی و دیگر امدادی سرگرمیوں سمیت واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال موصول نہ ہوسکیں ہیں۔