درہ آدم خیل کے لئے پانچ کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے درہ آدم خیل کے دورے کے موقع پر پانچ کروڑ روپے کے منصوبوں کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ درہ آدم خیل کے آفریدی قوم کے چھ قبیلوں کے لئے پانچ نئے ٹیوب ویل لگائےں جائے گے جبکہ پہلے سے موجود دوٹیوب ویلز کو سولرائز کرائینگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی رسائی مہم میں درہ آدم خیل کے ترقیاتی منصوبوں پر عوامی رائے لینے آیا ہوں۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں قبائلی مشران، صحافی، پارلیمنٹرینز، لائن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

لائن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو درہ آدم خیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر قبائلی مشران نے  بجلی، تعلیم،صحت اور پینے کے پانی کے مسائل کے بارے اظہار رائے کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت انکے جلد حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیراعلی قبائلی اضلاع کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ اور عوامی رسائی مہم کے تحت مقامی عوام کے مسائل کی شنوائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے مسائل سے باخبر ہے تاہم ہماری حکومت مسائل عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہتی ہے۔

پہلے سے جاری منصوبوں کے علاوہ، عوام کی نشاندہی پرمزید سکیموں کو بھی منظور کرائینگے۔

لیاقت خٹک نے  آبپاشی کے پانچ کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جس میں پانچ نئے اور دو پہلے سے موجود ٹیوب ویلوں کو سولرائز کےا جائےگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سال میں ایک ہزار ارب ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر خرچ ہونگے قبائلی عوام کے تعاون سے ترقی کا سفر دس سال کی بجائے پانچ سال میں پورا کرینگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرینگے۔ آخر میں وزیر آبپاشی نے قبائلی عوام میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے اور کہا کہ اس کارڈ سے غریب عوام کو سات لاکھ روپے تک علاج سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہم ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی صحافی اور میڈیا عوامی مسائل کی نشاندہی اور عوامی رسائی مہم کی تشہیر میں کردار ادا کریں۔ تاکہ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جاسکیں۔