عالمی یوم ریڈیو پر خیبر پختونخواہ ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کا قیام

خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں پہلی دفعہ ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا.

تقریب کا انعقاد خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کی جانب سے کیا گیا جس میں ریڈیو براڈکاسٹرز سمیت معرف صافیوں نے شرکت کی.

تقریب میں پہلی مرتبہ ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کا قیام عمل میں لایا گیا اور فورم کی پہلی منتخب کابینہ نے براڈکاسٹرز اور براڈکاسٹنگ کی ترقی کیلئے حلف اٹھایا

ورلڈ ریڈیو ڈے کے حوالے سے تقریب تین مختلف مراحل پر مشتمل تھا جس کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کے عہدیداروں نے نامور براڈکاسٹر رحیم اللہ یوسفزئی سے حلف لیا

دوسرے مرحلے میں ریڈیو براڈکاسٹنگ اور ریڈیو اسٹیشنز کہ مستقبل پر تفصیلی سیشن منعقد کیا گیا۔ جس پر ماہرین نے ریڈیو کو فیملی ممبر قرار دیا اور کہا کہ ہر دور میں ریڈیو کی اہمیت مسلمہ ہے اس سیشن میں براڈکاسٹنگ کے قواعد و ضوابط پر بھی مفصل گفتگو کی گئی

تیسرے سیشن میں ریڈیو کے استحکام پر گفتگو کی گئی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریڈیو کو مستحکم رکھنے کے لئے اس پر سرمایہ لگائے جبکہ تمام مواد غیرجانبدار رکھنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں اور عوامی موضوعات کا انتخاب ترجیحی طور پر قابل عمل بنائیں.

اس موقع پر خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرزفورم کے صدر خائستہ رحمان نے کہا کہ ریڈیو براڈکاسٹرز اور براڈکاسٹنگ کی ترقی کیلئے فورم پر عزم ہے پہلی دفعہ ہے کہ ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کا قیام بھی عمل لیا گیا ہیں جو ریڈیو براڈکاسٹرز کی حقوق کے تحفظ اور فلاح اور بہبود کے لیے کم کریں گا.

خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کے سیکرٹری جنرل افسرالملک افغان نے کہا کہ ہر سال ورلڈ ریڈیو ڈے کو منایا جائے گا اور امید ہے کہ بہت جلد براڈکاسٹرز کے لئے ایوارڈ شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس سے ریڈیو براڈکاسٹرز کی حوصلہ افزائی کی جاے گی.

فورم کی تمام کابینہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بہت جلد براڈکاسٹرز ڈائریکٹری بنائی جائے گی جوکہ ہارڈ فارم میں ہونے کے ساتھ آن لائن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہوگی.