17فروری کو پولیو مہم کے بارے میں باجوڑ کے صحافیوں کو بریفنگ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع باجوڑ میں مقامی انتظامیہ اور پولیو کنٹرول پروگرام کے طرف سے باجوڑ کے صحافیوں کو17 فروری سے21 فروری تک شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں صحافیوں کے لئے بریفنگ کا اہتمام کیاگیا۔

بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جمال الدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر صافی، پولیو کنٹرول پروگرام باجوڑکے رفیق سمیت باجوڑ کے پر نٹ،الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جمال الدین نے صحافیوں کو 17فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اس مہم کے لئے باجوڑ کے تمام 39یونین کونسلز میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس کے لئے کل 929 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں 42فکسڈ،18ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس کے لئے 285 ایریاانچارج مقرر کئے گئے ہیں۔اس مہم میں 229738 پانچ سال عمر سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں جائینگے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جمال الدین نے صحا فیوں سے اپیل کی کے لوگوں میں پولیو سے بچاؤ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس موذی مرض کے روک تھام میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر خان صافی نے کہا کہ پولیو کے مہم باجوڑ میں اللہ کے فضل سے کامیابی سے جاری ہے اور لوگوں میں پہلے سے شعور موجود ہے جس میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں امید ہے کے ائندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے صحافیوں کے پو چھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔ پولیو کنٹرول پروگرام کے اہلکار رفیق نے پولیو ویکسین کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحافیوں کو پولیو وائرس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ باجوڑ خار اور مضافات کے گندہ پانی کی ٹیسٹ میں پولیو وائرس مثبت آرہا ہے اس لئے اس سے بچاؤ کا واحد زریعہ پولیو کے قطرے ہیں جس کو ہر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پلانا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ اس پولیو قطروں کے زریعے ہم اس موذی مرض سے چھٹکارا پاسکتے ہیں اور اپنے بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مرض کے پاکستان میں موجودگی نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پورہ دنیا کے لئے باعث تشویش ہے۔ اس لئے میڈ یا اس کے روک تھام ہمارے ساتھ بھرپور کردار ادا کر یں۔ یاد رہے کہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہوگی جو 21 فروری تک جاری رہیگی۔