پاکستان – افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ بلا معاوضہ فراہم کرے گا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان کا افغانستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ، افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کرے گا۔

چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بڑا تعاون کرنے کا فیصلہ کرکے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی۔

ذرائع نے ٹرائبل پریس سے بات کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ سہولت فراہمی کا فیصلہ انسانی بنیاد پر کیا گیا، افغانستان کے مشتبہ مریضوں کے کورونا تشخیصی ٹیسٹ این آئی ایچ میں ہوں گے۔

حکومت افغان کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گی، کورونا وائرس کے ایک تشخیصی ٹیسٹ پر 7 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان سےکوروناوائرس ٹیسٹ سہولت کیلئےدرخواست کی تھی.

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔