پاراچنار کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی منظوری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاراچنار کے علاقہ شلوزان، پیواڑ، تری منگل، بغدی، کراخیلہ، کچکینہ، للمئے، بوڑکی، خرلاچی، نستی کوٹ، شنگک کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکام کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 18 دسمبر 2019 کو ہونے جاری والے ٹینڈر کے مطابق ان علاقوں کی سڑکوں پر کام معطل تھا، جس پر پاراچنار کے صحافیوں کی جانب سے بھرپور کوریج دی گئی، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ان سڑکوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا جو  عنقریب ان سڑکوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے کئی علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا۔