خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو جی ایس ایم لوکیٹر فراہم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے جی ایس ایم لوکیٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 2 عدد جی ایس ایم لوکیٹر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا جس کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کو اہم معلومات حاصل کرنے کیلئے حساس اداروں سے رابطے کئے جاتے تھے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال اس کیلئے باقاعدہ طور پر فنڈز بھی مختص کیا تھا اور وفاقی حکومت سے این او سی جاری کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے جی ایس ایم لوکیٹر حاصل کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں اور بھتہ خوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا، جبکہ پنجاب اور سندھ پولیس کے پاس جی ایس لوکیٹر پہلے سے ہی موجود تھا۔