پاراچنار میں انڈر 21 گیمز خیبر پختونخوا سپورٹس گالا شروع ہوگیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

پاراچنار میں انڈر 21 گیمز خیبر پختونخوا سپورٹس گالا شروع ہوگیا، جس میں ضلع بھر سے مختلف کھیلوں کے 252 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.

انڈر 21 گیمز میں ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں پاراچنار، صدہ اور علی زئی سے فٹبال، والی بال، ایتھلیٹکس، کبڈی، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل یوتھ اینڈ فیئر خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح پاراچنار میں بھی سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں پاراچنار، صدہ اور علی زئی سے فٹبال، والی بال، ایتھلیٹکس، کبڈی، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم عصمت اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ ان کھیلوں کا مقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کو کھیلوں کے حوالے سے بھرپور تعاون جاری ہے، جس کا مقصد قبائلی کھلاڑیوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے.

سپورٹس آفیسر ضلع کرم امجد حسین کا کہنا ہے کہ کرم کے تینوں تحصیلوں کے مابین مقابلوں کے بعد کامیاب ٹیمیں کوہاٹ اور پشاور میں مقابلوں میں شریک ہوں گی اور اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے قبائلی کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی عصمت اللہ وزیر اور سپورٹس آفیسر امجد حسین نے مختلف ٹیموں کے 252 کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئیں.