لکی مروت میں جبری آشنائی سے انکار پر 16 سالہ لڑکا قتل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لکی مروت کے علاقے ناور خیل میں جبری آشنائی سے انکار پر16سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان کافی عرصہ سے شفیع اللہ المعروف توری کو دوستی رکھنے پر مجبور کررہا تھا انکار پر اس نے فائرنگ کرکے معصوم لڑکے کو ابدی نیند سلا دیا ۔

ناور خیل میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقتول شفیع اللہ کے چچا صلاح الدین نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ ان کے بھائی علاوالدین اور بھتیجے شفیع اللہ زیڑ جانو جانے کے لئے گھر سے نکلے کہ راستے میں ملزم رمضان نے اچانک موٹر سائیکل پر نمودار ہوکر شفیع اللہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔

مدعی نے پولیس کا بتایا کہ ملزم شفیع اللہ کو دوستی رکھنے پر مجبور کررہا تھا جس کے لئے وہ تیار نہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ لاش گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔