باجوڑ میں ٹین بلین ٹریزسونامی پراجیکٹ کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع باجوڑ میں محکمہ جنگلات کے طرف سے ٹین بلین ٹریزپراجیکٹ (10-BTTP) شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ مختلف تقریبات منعقد کئے گئے۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد تحصیل خار کے علاقے نواں کلی کے فارسٹ نرسری میں ہوا جس میں ایم پی اے سراج الدین خان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، ڈویژنل فارسٹ آفیسر حیات علی، جماعت اسلامی باجوڑکے ضلعی امیر مولانا وحید گل کے علاوہ علاقے کے عمائدین ملک محمد آیاز آف بر خلوزو، ملک محمد داؤد آف نیاگ، مولانا ذاکراللہ سمیت بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر باجوڑ حیات علی نے تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن ٹین بلین ٹریز پراجیکٹ (10-BTTP)کے اعراض و مقاصد بیان کئے اس نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ضلع باجوڑ میں پچلے سال کی طرح اس موسم بہار شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات پورے باجوڑ میں پانچ لاکھ مفت پودہ جات لوگوں میں تقسیم کریگی اور پانچ لاکھ پودہ جات محکمہ جنگلات خود مختلف علاقوں میں جنگلات کے شکل میں لوگوں کو لگائیگی اور 400ایکڑ اراضی پر پلانٹیشن کریگی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 500 ایکڑ اراضی پر مختلف پودہ جات کے تخم ریزی کرینگے جس میں 250 ایکڑ اراضی پر تخم ریزی ہو چکی ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں زیادہ تر بنجر زمین اور پہاڑوں پر جنگلات لگائے جاچکے ہیں اور کچھ پر پہلے سے قدرتی جنگلات موجود ہے جس کے دیکھ بھال علاقے کے لوگوں کے تعاون سے جاری ہے۔

باجوڑ کی اب و ہوا اور زمین ہر قسم کے پودہ جات کے لئے انتہائی موزوں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ جنگلات باجوڑ نے اپنے تمام نرسریوں میں مختلف قسم کے پودہ جات اگائے ہیں جس میں پلوسہ، توت، سفیدار،بیکیانڑا(ایلنتس)، دیار،چیڑ اور لاچی (یوکلپٹس) کے پودہ جات شامل ہیں۔ لوگوں کے خد شات کے پیش نظر کہ یوکلپٹس سے پانی کی سطح نیچے چلا گیا ہے۔

اس نے لوگوں کو یاد ڈالتے ہوے کہا کہ اس مفروضہ میں کوئی صداقت نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے یو کلپٹس کے پودہ جات کے نرسریوں میں 40فیصد سے بھی کم کیا ہے اور زیادہ تر توجہ مقامی پودہ جات کو دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس بندے کو جتنے پودہ جات چاہئے وہ محکمہ جنگلات کے نرسریوں میں تشریف لائے اور وہاں سے حاصل کریں۔ حیات علی نے یہ بھی کہا کہ باجوڑ کے لوگ شجر دوست ہے اور اس کا انداز اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے ہر نرسری میں لوگوں کا رش ہو تا ہے جو پودہ جات لینے کے لئے آتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ محکمہ جنگلات باجوڑ اس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے لیکن لوگ بھی اس بات کا خیال رکھیں کے جب وہ پودہ جات لگاتے ہیں تو پھر اس کا مناسب دیکھ بھال بھی کیا کریں تاکہ کوئی پودہ ضائع نہ ہو جائے۔

اس موقع پر ایم پی اے سراج الدین خان نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے وجہ سے درجہ حرارت میں اٖضافہ ہوا ہے جس کے منفی اثرات انسانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے جانداروں پر بھی پڑھ رہی ہے۔ اس لئے ہر ایک کو اس مہم میں اپناحصہ ضرور ڈالنا چاہئے اور پودہ جات لگانے میں اپنا کردار ادا کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس سے اگاہ کریں کہ وہ بھی اس میں شامل ہو جائے۔

ڈی سی باجوڑ عثمان محسود نے اس موقع پر محکمہ جنگلات باجوڑ کے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ باجوڑ میں جتنے جنگلات ہے اس میں محکمہ جنگلات باجوڑ کا ایک اہم کردار ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اس کے کاکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا کہ محکمہ جنگلات باجوڑ کا ریکارڈ پورے قبائلی اضلاع میں اچھا ہے اور انشاء اللہ اس کو مزید اچھا بنائیں گے۔ انہوں نے باجوڑ کے لوگوں سے اپیل کی کے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ پودہ جات لگائے اور اس کے دیکھ بھال بھی صحیح طریقے سے کریں تاکہ باجوڑ کا قدرتی حسن میں مزید اضافہ ہو جائے کیونکہ اس سے نہ صرف ماحول صاف ہوگی بلکہ سیاحت کو بھی فروع ملی گی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی باجوڑکے ضلعی امیر مولانا وحید گل نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اوراس میں جماعت اسلامی محکمہ جنگلات کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بھی رواں سال ایک لاکھ پودہ جات لگائیگی اور شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالی گی اور اس کو ہر سال جاری رکھیں گے۔

ملک داؤد آف نیاگ اور ملک آیاز آف بر خلوزو نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات باجوڑ کے طرف سے مفت پودہ جات کے کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں نہ صرف خود زیادہ سے زیادہ پودہ جات لگائینگے بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی پودہ جات لگانے کے بارے میں شعور پیدا کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر لوگوں میں مختلف قسم کے مفت پودہ جات تقسم کئے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں پچلے سال بھی محکمہ جنگلات کے طرف سے مفت پودہ جات عام لوگوں میں تقسم کئے گئے تھے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے تھے اور جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا۔