باچایونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو گرفتاری کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسڑار کے گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق وائس چانسلر نے یونیورسٹی ملازمین کو اپنے عہدے سے بغیر کسی وجہ کے معطل کردیا تھا جس کے بعد ان ملازمین نے پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔

ملازمین چھ ماہ پہلے پشاور ہائی کورٹ میں کیس بھی جیت چکے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دے کروائس چانسلر کا فیصلہ مسترد کردیا تھا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ملازمین کو دس دن کے اندر دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم وائس چانسلر کی جانب ملازمین کو تحال بحال نہ کرنے پر ہائی کورٹ پشاور نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔