یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹینس چمپئن اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں منعقدہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تین روزہ ٹیبل ٹینس چمپئن اختتام پذیر ہوگئی۔انڈر12کٹیگری کا فائنل میچ عثمان جبکہ انڈر15کے فائنل میچ میں مدثر نے مدمقابل کھلاڑیوںکو شکست دیدی ،تیسری پوزیشن ہارون نے حاصل کرلی۔

خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میںمنعقدہ ایونٹ کے انڈر12کٹیگری کے فائنل میںعثمان نے ہارون کوہرایا،جبکہ انڈر15کے فائنل میچ میں مدثر نے عمر کو 3-2سے شکست دیکرتیسری پوزیشن جیت لی۔

چمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے موقع پرخیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور،تھے جنہوں نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

اس موقع پر خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔