کرم بار کونسل کا قیام، محمود علی طوری صدر عمر اقبال بنگش جنرل سیکرٹری منتخب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

فاٹا انضمام کے بعد قبائلی ضلع کرم میں پہلی بار، بار کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے نتیجے میں پہلی کابینہ منتخب ہوئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پاراچنار میں ضلع کرم بار کونسل کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا، بعدازاں ٹل بار کونسل کے جنرل سیکرٹری ساجد خان ایڈوکیٹ، مکرم شاہ ایڈوکیٹ کی نگرانی میں انتخابات ہوئے۔

الیکشن نتائج کے مطابق نوجوان وکیل محمود علی طوری بار کے صدر اور عمر اقبال بنگش جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی طوری نے کہا کہ پاراچنار کی تاریخ میں پہلی دفعہ بار کونسل عمل میں لایا گیا ہے اور ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر وہ پورا اتریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما عامر عباس ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عدالت کے ذریعے قبائلی اضلاع کے غریب اور مظلوم طبقے کے لوگ اپنے حقوق حاصل کریں اور علاقے میں ظلم اور ناانصافی کا راستہ روکیں۔