جنوبی وزیرستان میں فری ٹیوشن اکیڈمی کے حوالے سے پروقار تقریب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تعاون سے چلنے والا نجی تعلیمی ادارہ وانا ماڈل پبلک ہائی سکول میں فری ٹیوشن اکیڈمی کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع آفریدی تھے اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ریجنل آفیسر قاضی وجاہت اور ڈاکٹر سمیع اللہ جان جبکہ سکول کے پرنسپل سیف الرحمان وزیر بھی ہمراہ تھے.

پروگرام میں طلباء،اساتذہ سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پرنسپل سیف الرحمان وزیر نے آئے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس فری ٹیوشن اکیڈمی سے کل150بچے استفادہ حاصل کررہے ہیں اوراساتذہ انکو معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری عبدالوسیع اور جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ریجنل آفیسر قاضی وجاہت بچوں سے مخاطب ہوکرکہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی شوق اپنے آپ میں خود پید اکرو کیونکہ معیاری تعلیم سے دنیا اور آخرت یعنی دونوں بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہی مشن ہے کہ ہر ضلع میں قابل اور اچھے لوگ پید اکرے کیونکہ قابل اور اچھے لوگ کوالٹی ایجوکیشن دینے سے ہی بن جاتے ہیں اس لئے جماعت اسلامی نے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کا ذمہ اپنے کندھوں پر اٹھارکھا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب لوگ اسکی طرف توجہ دیکر اپنے بچوں پر کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ مستقبل میں یہ بچے اپنے ملک وقوم کی خدمت بہتر انداز میں کرسکے۔