شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ گزشتہ شب شیرانی مداخیل علاقے میں ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عمر گل ولد عالم خان  اور زالے خان ولد زارے خان جاں بحق ہوگئے جو آپس میں رشتہ دار تھے۔ دونوں افراد کی عمریں 17 ۔ 18 سال بتائی جارہی ہیں۔

میرانشاہ ۔ دونوں اپس میں کزن تھے اور عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہے تھے کہ اس راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔