لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی خریداری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے 310 ملین روپے کی لاگت سے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاری کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 سالہ منصوبے کے تحت اپر دیر، چترال، ٹانک اور لکی مروت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ فراہم کئے جائیں گے۔

اس منصوبے کو مذکورہ اضلاع میں قبل از زچگی دیکھ بھال کے حوالے سے سہولیات کو بہتر بنانے، تربیت یافتہ عملے سے زچگی اور عورتوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے.

منصوبے کے بہتر نتائج کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فی الٹرا ساؤنڈ اعزازیہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکر حاملہ عورت کے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ پر امیج لے کر ماہر گائناکالوجسٹ کو بھیجیں گی جس پر گائناکالوجسٹ کی جانب سے حاملہ خاتون کو کسی پیچیدگی کی صورت میں ہسپتال کو ریفر کیا جاسکے گا۔

اس کے متعلقہ ضلع میں ایک مین حب بھی بنایا جائے گا جس میں ایل ایچ ویز و لیڈی ہیلتھ ورکرز کیسوں کو رپورٹ کریں گی۔ ان اہلکاروں کو مکمل تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔