جنوبی وزیرستان کا کیپٹن ہارون محسود کی شہادت کو 12سال بیت گیے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ہارون محسود کی شہادت کو 12 سال مکمل ہو گئے

جنوبی وزیرستان کپٹن محمد ہارون محسود شہید 20 اپریل 1980 کو جنوبی وزیرستان کے تحصیل مکین کے گاؤں سپین کمر قلندر میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم زام پبلک سکول ٹانک سے حاصل کی اور سکنڈری تعلیم گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک سے حاصل کی، 1999 میں پاک فوج میں 103 پی.ایم.اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کی ۔

1999 تا اپریل2001 ابتدائی عسکری تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کی مایہ ناز بٹالین 32 پنجاب، الصابر بٹالین میں کمیشن حاصل کی 2005 میں آپ یونٹ کے ساتھ کشمیر کی سرحدوں کی پاسبانی کے فرائض سرانجام دیتے رہے.

2006 میں ارمی اپوزیشن سکول گجرانوالہ میں ہوابازی کے فن میں مہارت اور 2007 میں 4 اپوزیشن میں سکواڈن میں بطور پائیلٹ شمولیت اختیار کرلی 6 فروری 2008 کو جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ ہلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوگیا اور اپ سمت اس وقت کے جی.او.سی 9 ڈویژن میجرجنرل جاویدسلطان اور دیگر فوجی افسران شہید ہوئے.

اپ کی فرض شناسی, ہمت اور حوصلے کو ہمیشہ یاد اور قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا