اپر اورکزئی، کمپین کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک فرد جاں بحق 6 زخمی ایک بچہ لاپتہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع اورکزئی میں الیکشن کمپین کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی جبکہ ایک بچہ لاپتہ ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ اپر اورکزئی کے علاقے یخ کنڈاؤ میں اس وقت پیش آیا جب آزاد امیدوار ملک حبیب نور کے ورکرز ڈبوری باغناک سے ووٹروں کو ہنگو لے جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ بھی ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق علی خیل کے علاقے باغناک ڈبوری کے لوگوں کیلئے پولنگ کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ ساٹھ ستر کلومیٹر دور ہنگو کا سفر کرتے اور اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ دیتے رہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے پہلے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔