یو ماسید دھرنا منتظمین اور ضلع انظامیہ سے باقاعدہ مزاکرات کا آغاز

یو ماسید احتجاجی دھرنے کے دسویں روز ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر اللہ نور شیرانی نے دھرنا کیمپ میں 15 رکنی یو ماسید مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ابتدائی نشت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ۔ مزاکرات کی پہلی نشست آج دن کو ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مسائل کو باہمی رضامندی اور بات سے حل کرنے پر زور دیا۔

انتظامیہ نے دھرنا منتظمین کی نوجوانوں و مشران کمیٹی کو آج دوپہر تین بجے بریفینگ کے لئے بلایا ہے، دھرنا منتظمین کے مطابق بریفینگ کے بعد آگے کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا.