کامیاب امیدوار 30 جولائی تک اخراجات کے گوشوارے جمع کرادیں: الیکشن کمیشن

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابات میں ہونے والے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کرادیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں نے 30 جولائی 2019 تک اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرائے تو انکی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے ایسے تمام امیدوار جن کا نام امیدواروں کی حتمی فہرست فارم (33) میں شامل ہیں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی 2019 کو متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادیں بصورت دیگر ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہفتے کے روز انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق قبائلی اضلاع میں 16 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ،چھ نشستوں پر آزاد، پانچ نشستوں پر حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوارکامیاب، جے یوآئی ف 3، اے این پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست پرکامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 25 فیصد رہا۔