جنوبی وزیرستان میں یوم کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور مظاہرے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈکواٹر وانا کے مختلف علاقوں میں یوم کشمیر یکجہتی کو بھر پور طریقے سے منایا گیا، جس میں تحصیل وانا، تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک اورتحصیل شکئی میں بھی کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

سب سے بڑی ریلی ببل گیٹ سے شروع ہوکرآمن پوسٹ سے ہوتے ہوئے وانا بازار میں توکل مارکیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کررہے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھاکریہ نعرے لگارہے تھے ”کہ کشمیر بنے گا پاکستان“ لے کے رہینگے آزاد ”کشمیر میں مودی حکومت کی ظلم نامنظور نامنظور“ جبکہ ریلی میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس ریلی میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ندیم وزیرو سنئیر رہنماء سیف الرحمان وزیر اورپی ٹی آئی کے رہنماء ولی محمد وزیر جبکہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران،قومی مشران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیاسی رہنماؤں وقومی مشران کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کا حق خودارادئیت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں کشمیری بھائی اکیلے نہیں ہم ہر محاز پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔