یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں مرکزی تقریب کاانعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب نشتر ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے مقبوضہ  کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔

بعد میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کےلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔