محكمہ صحت خیبر پختون خوا کی كورونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

محكمہ صحت خیبر پختون خوا نے كورونا وائرس كے حوالے سے رپورٹ جاری كردی ہے۔

محكمہ صحت خیبر پختون خوا نے كرونا وائرس كی صورتحال كی اب تک كی رپورٹ جاری كر دی جس كے مطابق صوبے سے اب تک 6 مشتبہ كیس رپورٹ ہوئے ہیں جو باجوڑ، دیر پایان، مردان، پشاور، صوابی اور سوات سے سامنے آئے ہیں جن میں سے كسی میں  بھی وائرس كی تصدیق نہیں ہوئی اور قومی ادارہ صحت نے 3 مریضوں  كو كلیئر كر دیا ہے۔

محكمہ صحت كی رپورٹ كے مطابق 4 فروری تک 7 پروازوں  كے ذریعے پشاور ایئر پورٹ آنے والے 1454 مسافروں كو اسكرین كیا گیا ہے، چین سے آنے والے افراد كی اسكریننگ كے لئے پشاور ایئرپورٹ كے ساتھ رابطہ یقینی بنایا گیا ہے، انفیكشن كنٹرول اور مریضوں سے نمٹنے كے لئے پولیس اینڈ سروسز كی استعداد كار بڑھائی گئی ہے، وائرس كے تدارک كے لئے ضروری آلات كا بندوبست كرلیا گیا ہے۔

رپورٹ كے مطابق ملک بھر میں  45 مشتبہ كیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سندھ سے 29، پنجاب سے 10 كیس شامل ہیں، وائرس سے بچاؤ كے لئے لوگوں كو كہا گیا ہے كہ شدید سانس كی بیماری میں مبتلا افراد سے قریبی رابطوں سے گریز كرے، ایسے لوگوں سے ملنے كی صورت میں ہاتھ دھوئے جائیں، سانس كی بیماری میں مبتلا افراد كھانسنے اور چھینكنے كے دوران منہ ڈھانپے اور لوگوں  كے مجمع میں جانے سے گریز كریں