اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں بھی ہونگے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوچکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے، جبکہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جبکہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔