راشد خان ‘افغانستان کرکٹ ٹیم’ کے نئے کپتان مقرر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے لیگ اسپنر راشد خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جبکہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 20 سالہ لیگ اسپنر راشد خان صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔

ورلڈکپ 2019 میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے راشد خان نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔