قبائلی ضلع کرم میں جنگلی سور نے چار بچوں کو زخمی کردیا

ضلع کرم کے پہاڑی علاقے منڈان میں جنگلی سور نے پانچ  بچوں کو زخمی کر دیا جنہیں علاج کےلئے صدہ ہسپتال پہنچادیا گیا۔

ہسپتال ذرائع اور مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں وسطی کرم کے پہاڑی علاقے منڈان میں سکول اور دینی مدرسے جانے والے بچوں پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت چار بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچادیا گیا جن میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی بچوں میں عارف ،لطیف ، رحیم ، بلال اور عمل جانہ شامل ہیں۔ زخمی بلال صدہ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک صورت حال کے پیش نظر پشاور روانہ کر دیا گیا۔

علاقے کے لوگوں نے جنگلی سور کی تلاش شروع کردی جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی۔