پاکستان ٹرانسپورٹرز پر روڈ پاس شرط ختم، گاڑیاں افغانستان روانہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان حکام کی طرف سے پاکستان ٹرانسپورٹرز پر روڈ پاس شرط لاگو کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہیں. پاکستان کے ٹرانسپورٹرز کے گاڑیاں افغانستان روانہ ہوگئے

ٹرانسپورٹرز زرائع کے مطابق افغانستان حکام نے گزشتہ تین دن پہلے پاکستان ٹرانسپورٹرز کے گاڑیوں کےپر روڈ پاس شرط لاگو کیا تھا جس کے باعث طورخم بارڈر پر سینکڑوں پاکستانی ٹرانسپورٹرز کے گاڑیاں کھڑے ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا.

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات افغان حکام نے پاکستان ٹرانسپورٹرز کے لئے چند مہینوں کے لئے روڈپاس کا شرط واپس کرکے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز کے لئے روڈ پاس کے لئے ٹائم کیا گیا ہے جوکہ مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر پر کھڑے کنٹینر اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی کسٹم کلئیر نس کے بعد پاکستانی ٹرانسپورٹرز کے گاڑیاں افغانستان روانہ ہوگئے.

اس حوالے سے طورخم ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام پاکستان ٹرانسپورٹرز کو روڈ پاس جاری کرنے کے لئے ٹائم دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں کے مشکلات میں کمی آجائے.

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائنگے تاکہ ان کے مشکلات میں کمی آجائے