حکومت قبائلی علاقوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

حکومت امن کیلئے قربانیاں دینے والے قبائلی علاقے کی عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،مشکل معاشی صورت حال کے باعث مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر جلد ان پر قابو پا لیں گے۔

اتوار کوشمالی وزیرستان کے میر علی ڈویژن سے آئے ہوئے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کرتے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور حکومت کی انتھک محنت کے نتیجے میں قبائلی علاقے میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی کاموں پر توجہ نہ دے کر قبائلی عوام کی ترقی کو نظر انداز کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داری دی ہے کہ قبائلی بہن بھائیوں کے مسائل کو نہ صرف ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے بلکہ پارلیمنٹ میں ان کی موثرآواز بھی بنیں۔

مراد سعید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں قبائلی اضلاع کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، وفاقی حکومت جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے، عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کراقدامات کر رہے ہیں۔مراد سعید نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے ضم شدہ قبائلی علاقوں کے افراد کے لئے صحت انصاف کارڈ کی منظوری دی ہے جس کے تحت قبائلی افراد 7لاکھ 20ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے جبکہ نوجوانوں کے لئے بلا سود قرضوں کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے،وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع کے نواجوان پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ احساس پروگرام میں ضم شدہ اضلاع کے عوام کو بھی ترجیح دی جائیگی۔مراد سعید نے کہا کہ آج پاکستان کی اچھی شکل دنیا کے سامنے جا رہی ہے، برطانیہ نے پاکستان کے لئے سفری ہدایت نامے کو مثبت کر دیا ہے، پاک فوج نے قیام امن کے لئے بڑی جنگ لڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان میں امن کو تسلیم کر رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کی، مشکل معاشی صورت حال کے باعث مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر جلد ان کا خاتمہ کریں گے کیونکہ محروم علاقوں کی ترقی وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

اس موقع پر شمالی وزیرستان سے آئے وفد نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے مشکل وقت میں ان کا بھر پور ساتھ دیا ، انہوں نے کہا مراد سعید کی کوششوں سے میر علی میں تباہ ہونے والی دکانوں کا معاوضہ ملااور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں میں بھی تیزی آئی جس پر وہ شکر گزار ہیں۔