ٹانک، محسود قبیلے کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے کا آپریشن راہ نجات سے تباہ شدہ مکانات اور کاروبار کی بحالی کیلئے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ساتھویں روز بھی جاری رہا۔

محسود قبائل کی تمام سیاسی پارٹیوں نے ان مسائل کے خلاف سیاسی اتحاد بنا کر ٹانک میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس میں وزیرستان کے تمام علاقوں سے محسود قبائل کے لشکر شامل ہوئے اور گزشتہ روز بھی دھرنا جاری رہا۔

دھرنا منتظمین کے مطابق محسود علاقوں میں آپریشن راہ نجات سے 87 ہزار گھر تباہ ہوئے جن کا سروے حکومت کی طرف سے اعلان کے بعد شروع ہوا لیکن دو، دو اور تین، تین سال بعد بھی ان کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سروے میں پہلے دو فیزوں میں کافی دیہات رہ گئے، ان کا دوبارہ سروے کیا جائے اور باقی 88 تک گاؤں ایسے ہیں جن کے سروے سرے سے ہوئے تک نہیں ان کے سروے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔