قیدیوں کے ذریعہ کاغذ اور کپڑوں کے تھیلے کی تیاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خيبر پختونخواہ کے چیف سکریٹری کی ہدایات پر جیل کے قیدیوں کے ذریعہ کاغذ / کپڑوں کے تھیلے کی تیاری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ھوا جس میں سیکرٹری قانون ، سماجی بہبود ، محکمہ صنعت اور آئی جی جیل خانہ جات نے شرکت کی.

اجلاس کی صدارت سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور جناب اکرام اللہ نے فورم کو آگاہ کیا کہ اس اقدام کا مقصد حکومت کے دو مقاصد کو حاصل کرنا ہے ، یعنی ماحول دوست بایوڈیگریڈیبل بیگ کو متعارف کرانا اور جیل کے قیدیوں کو فنی مہارت دیکر انہیں معاشرے کا مفید ممبر بنانا ہے۔.

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جیل میں تیار کردہ یہ کپڑے / کاغذی تھیلے آنے والے سیاحتی سیزن کے دوران مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں متعارف کرئے جائیں گے تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کے فروغ کی حکومتی پالیسی کو تقویت دی جا سکے۔

سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ سیکریٹری داخلہ نے فورم کو بتایا کہ جیل میں تیارکردہ بائیوڈیگربل بیگ سے حاصل ہونے والے منافع کا 10٪ پالیسی کے مطابق قیدیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔