خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ کے مطابق گزشتہ شب بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جسکے مطابق مردان میں 36 ملی میٹر،نوشہرہ میں 25 ملی میٹر،چارسدہ میں 24 ملی میٹر،کاکول اور تیمرگرہ میں 13 ملی میٹر اور پشاور میں آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبے کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 16 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے۔