خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔

ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، بونیر، تورغر، مالاکنڈ، سوات، کوہاٹ، بنوں،لکی مروت،مہمند، خیبراور باجوڑ شامل ہیں۔

اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بارہ ہزار تہترٹیمیں ہربچے کوانسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔