حکومت کا پشاور ٹو جلال آباد ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

موجودہ حکومت کا پشاور سے جلال آباد تک ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے.

اس فیصلے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا اور اب حکومت پشاور سے جلال آباد ٹرین سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں،

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتپاکستان سے افغانستان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع کرے گی تاکہ دونوں ممالک کا تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے کراچی تک ایم ایل ون منصوبے سے ملک کے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 2019ء میں ایک کروڑ سے زیادہ مسافر ٹرینوں سے مستفید ہوئے جبکہ 2020ء میں پشاور کو ایک اور ٹرین دینے جا رہے ہیں اور پشاور سے جلال آباد ٹرین سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں۔