وفاقی ملازمتوں میں قبائلی اضلاع کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وفاقی ملازمتوں میں قبائلی اضلاع اور گلگت بلتستان کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔   قبائلی اضلاع کیلئے 3 جبکہ جی بی کیلئے ایک فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وفاقی ملازمتوں میں جی بی اور قبائلی اضلاع کا کوٹا مشترکہ تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی اضلاع کے انضمام کے بائوجود سرکاری ملازمتوں میں 10 سال کیلئے کوٹہ منظور کر لیا گیا ہے. دس سالہ قبائلی اضلاع ترقیاتی منصوبہ کے تحت ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 23 اپریل کے اجلاس میں فاٹا اور جی بی کیلئے وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ کے مسئلے کے حل اور تجاویز دینے کی ہدایت کی تھی۔

کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے 2017ء کی مردم شماری کے مطابق قبائلی اضلاع اور جی بی کے کوٹے کو تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔