ہنگو میں یاد شہداء کانفرنس کا انعقاد

شہدائے سانحہ یکم فروری ہنگو اور شہدائے مدافعان حرم کی یاد میں جامعہ العسکریہ ہنگو میں یاد شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر علمائے کرام سمیت عمائدین اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس سے بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس شاہ، علامہ شیر افضل اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشیع کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے، ہم اپنے شہداء کو ہرگز نہیں بھولے۔

حالیہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی پاکیزہ شہادت نے مشن حسینی میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔ اور یہ روح امریکہ و اسرائیل کی نابودی تک برقرار رہے گی۔