پشتو زبان کے معروف شاعر یار حسین ساحل آفریدی انتقال کر گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشتو زبان کے معروف شاعر یار حسین ساحل آفریدی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے سلطان خیل ضلع خیبر میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کا تعلق آفریدی قبیلے کی ذیلی شاخ ذخہ خیل سے ہے اور وہ طویل عرصہ سے پشتو شاعری میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔

یار حسین ساحل آفریدی کے انتقال پر خیبر پختونخوا بھر کے شعراء، ادباء اور ان کے چاہنے والوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ اور رنج جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔