پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین پشاور سے گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شاہین ٹاؤن سے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے تہکال پولیس سٹیشن کے عہدیدار شیراز احمد نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم سربراہ کو ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ دوسری جانب ایم این اے محسن داوڑ نے بھی منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے منظور پشتون کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے منظور پشتون کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے