جنوبی وزیرستان میں درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ ٹانک کمپاونڈ میں منعقد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز سمیت ملک مسعود احمد سابق سینٹر صالح شاہ، ملک حبیب محسود سمیت دیگر مشران نے شرکر کی.

تقریب کا مقصد آپریشن ضرب عضب کے متاثرہ خاندانوں کو سی ایل سی پی سروے کودرپش مسایل حل کرنا تھا.

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمیشنر ساوتھ حمیدالللہ نے کہا کہ تین ماہ کے دوران 75 کروڑ کی خطیر رقم تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں تقسیم کیے اور مزید 8000 ہزار کے لگ بھگ چیک مزید دئے گیے.

انہوں نے کہا کہ سروے سے رہ جانے والے تمام گاوں کے سروے جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائینگے جبکہ اب تک تقریبا 12 ارب روپے کی خطیر رقم تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں تقسیم کیے گیے.

اس موقع پر محسود قبائل کے سرکردہ ملک عنایت الللہ خان نے درے محسود کے جرگے سے کہا کہ محسود قوم پہلے سے کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے جلوس اس مسلے کا حل نہیں ہے جبکہ سابق سینٹر صالح شاہ نے بھی ملک عنایت خان کی تاید کی اور کہا کہ جلسے جلوس سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں اور تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں.

سابق سینٹر صالح شاہ نے کہ ہم ڈپٹی کمیشنر ساوتھ حمیدا لللہ خٹک سیکٹر، کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز حسین اور بریگیڈئیر نیک نام محسود قبائل کی کمیٹی اور نوجوانان کیساتھ ملکر باہمی مشاورت سے تباہ شدہ مکانات کے مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی بھرپور کوششیں کرینگے.