قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹس مائننگ یونین کے عہدیداروں کی تشکیل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی اضلاع میں معدنیات کی نمائندہ تنظیم ٹرائبل ڈسٹرکٹس مائننگ یونین کے عہدیداروں کی تشکیل نو کی گئی جس میں لقمان آفریدی صدر جبکہ عبداللہ مہمند جنرل سیکرٹری چن لئے گئے.

اس سلسلے میں یونین کا اجلاس ورسک روڈ کبابیان میں منعقد ہوا جس میں ٹرائبل ڈسٹرکٹس مائننگ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف عہدوں کی تشکیل نو بھی گئی ۔

اجلاس میں سابق صدر داﺅد مہمند نے استعفیٰ دیتے ہوئے لقمان آفریدی کا نام صدارت کیلئے تجویز کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر حسن خیل سب ڈویژن پشاور کے لقمان آفریدی کو صدر‘ عبداللہ مہمند کو جنرل سیکرٹری‘ بخت اللہ وزیر کو سینئر نائب صدر‘ ملک سعدین خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری‘ سعید اللہ اورکزئی سیکرٹری کوآرڈینیشن‘ جمیل خان فنانس سیکرٹری ‘ افتخار ملاگوری سیکرٹری آفس اور ڈاکٹر عمران آفریدی سیکرٹری اطلاعات چن لئے گئے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قبائلی اضلاع میں معدنیات اور قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی افراد کا ہوتا ہے اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے تنظیم سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔