ٹی ایم اے فعال، میرانشاہ سٹی کو صفائی میں مثالی شہر ہوگا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

فاٹا مرجر کے بعد میرانشاہ میں ٹی ایم اے کو جدید مشینری فراہم کر دیا گیا جبکہ عمر خیات خان نے جارج سنبھلتے ہی میرانشاہ سٹی کو صفائی میں مثالی شہر بنانے کا اعہد کر لیا.

ٹی ایم او میرانشاہ نے اپنے پہلی میڈیا گفتگو میں کہا کہ میرانشاہ اور مضافات میں کسی قسم کے تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائیگا. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرانشاہ سٹی کو صفائی میں مثالی شہر بنائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے کے ساتھ منسلک سٹاف کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فایئربریگیڈ کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ ٹی ایم اے میں تعیناتی کے فور بعد جدید مشینری کیلئے صوبائی حکومت سے رابط کیا جس پر صوبائی خکومت نے میرانشاہ ٹی ایم اے کو جدید مشینری اور ضروری آلات فراہم کر کے ضروریات کو پورا کیا.

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ شہر کو سیاحتی مقام بنانے کا عہد کرتا ہوں اور لوگوں نے اپیل کرتا ہوں کہ کوڑہ کرکٹ ٹی ایم اے کے رکھے ہوے کوڑہ دانوں میں ڈالے جس سے ایک طرف شہر خوبصورت نظر آیی گا اور مختلف بیماریوں سے بچاو بھی ممکن ہو سکے گا .