ہڑتال ختم، انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین مذاکرات کامیاب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا میں انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال ختم کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں نانبائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے اور 170 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صدر نانبائیان ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین ہونے کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں کی روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال جاری تھی۔