قبائلی جرگہ کے دوران لڑائی کا مقدمہ بیس افراد کے خلاف درج

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کینٹ پولیس نے ٹانک اڈہ کے قریب ہوٹل میں قبائلی جرگہ کے دوران لڑائی میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ جرگہ کے مشران سمیت 20 افراد کیخلاف درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دین پور روڈ پر ژوب اڈہ کے قریب رنگین ہوٹل میں اراضی کے تنازعہ پر قبائلی جرگہ کے دوران فریقین لڑپڑے اور لاتوں مکوں ،ڈنڈوں اور اینٹوں کا بے دریخ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ،

کینٹ پولیس نے جرگہ کے مشران خلیل الرحمن ، امیر حمزہ،سمیت 20 افراد کیخلاف 506-160-147-149/337A(i) پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔