خیبر پختونخوا کا انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرانتظام ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ کا پانچواں مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا جس میں مختلف صوبائی محکموں کی استعداد بڑھانے کے لئے پانچ جدید ایپلیکیشن تیار کئے گئے۔

گریجویشن تقریب میں وزیراعلیٰ محمودخان کے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے فیلو شپ پروگرام مکمل کرنے والے نواجواں میں اسناد تقسیم کئے۔

گزشتہ روزدرشل پشاور میں منعقدہ مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کے زیرصدارت تقریب میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈاریکٹر عاصم جمشید، ڈپٹی ڈاریکٹر عاصم اسحاق، آئی ٹی بورڈ کے دوسرے عہدہ داروں، آئی ٹی ایکسپرٹ،ورلڈ بینک، یواین ڈی پی، کوڈ فارپاکستان، میڈیا اورمختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب میں نوجوانوں کے تیارکردہ سافٹ وئیرزاور ایپ لی کیشن کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈاریکٹر آئی ٹی بورڈ عاصم جمشید نے تقریب میں ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ‘ کے ہونہار نوجوانوں نے اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام کے پانچویں مرحلے میں کل 17 فیلوز چھ مختلف سرکاری محکموں کے لئے سافٹ وئیرز اور مبائل ایپ لیکیشن تیار کئے ہیں۔

ان ایپس میں ٹوائلٹ فائنڈرفار لوکل گورنمنٹ، پرفامنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) کے اوپن ڈیٹا پورٹل، چیف سیکرٹری ڈیلوری یونٹ کے لئے مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے آن لائن سٹریمنگ اینڈ پولنگ پورٹل جبکہ پرائیویٹ سکول ریگولرٹی اتھارٹی کے لئے ای رجسٹریشن آف پرائیویٹ سکولز کے لئے بنائے گئے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

‘کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ سال 2014میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کوڈ فار پاکستان اور ورلڈ بینک کی مالی اور تکنیکی معاونت سے شروع کیاہے۔

چھ مہینوں پر محیط اس فیلوشپ پروگرام کے دوران نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ آئی ٹی گریجویٹ اس فیلوشپ پروگرام کے دوران صوبائی محکموں کی جانب سے طلب شدہ آئی ٹی فیلڈاور ڈیجیٹلائزیشن کی مدد میں معاونت فراہم کرتے ہیں اور ان کے لئے مختلف نوعیت کے سافٹ وئیرز اور ایپ تیارکرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مشیربرائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے فیلوشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں میں اسناد تقسیم کئے اور
خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سال 2020خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے سال کے طور پر منایا جارہاہے اور یہ سال انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی سال ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو دوسرے صوبوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی میدان میں سبقت حاصل ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کامیابی کے ساتھ فیلوشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی.

انہوں نے فیلوز کو ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی کے مشیر نے آئی ٹی بورڈ کو تمام ایپ کے فوری طور پر نفاذکے احکامات بھی جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایپ لیکیشن کی مدد سے تمام محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔