شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے دو مشران کو قتل کردیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب محمد خیل علاقے میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو مشران جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ملک زکاء اللہ اور ملک ولی خان شامل ہے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔